Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

شب کے پر ہول مناظر سے بچا لے مجھ کو



شب کے پر ہول مناظر سے بچا لے مجھ کو
میں تری نیند ہوں آنکھوں میں چھپا لے مجھ کو

میں تری راہ مشیت کا ہوں ذرہ لیکن
ڈھونڈھنے والا ستاروں میں کھنگالے مجھ کو

خوف آنکھوں میں مری دیکھ کے چنگاری کا
کر دیا رات نے سورج کے حوالے مجھ کو

میں مصور ہوں برے وقت کی تصویروں کا
راس آتے ہیں یہ دیوار کے جالے مجھ کو

عمر بھر جس کے لئے پیٹ سے باندھے پتھر
اب وہ گن گن کے کھلاتا ہے نوالے مجھ کو

بیڑیاں ڈال کے پرچھائیں کی پیروں میں مرے
قید رکھتے ہیں اندھیروں میں اجالے مجھ کو

تیرے ہاتھوں کا تراشا ہوا پتھر ہوں سلیمؔ
آئینہ ہو گئے سب دیکھنے والے مجھ کو

کلام: سلیم صدیقی
شب کے پر ہول مناظر سے بچا لے مجھ کو Reviewed by میاں محمد شاہد شریف on جنوری 10, 2025 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.