Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

عشرکےاحکام━❰・ *پوسٹ نمبر 19* ・❱━


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 


عشرکےاحکام━❰・ *پوسٹ نمبر 19* ・❱━

   *اگر فصل کاشت نہ کی ہو تو عشر کا حکم*

                 اگر کسی نے زراعت پر قادر ہونے کے باوجود فصل کاشت نہیں کی تو پیداوار نہ ہونے کی بناء پر اس پر عشر کی ادائیگی واجب نہیں کیوں کہ عشر زمین پر نہیں  بلکہ اس کی پیداوار پر واجب ہوتا ہے۔

   *فصل ضائع ہونے کی صورت میں عشر*

    کھیت بویا مگر پیداوار ضائع ہوگئی مثلا کھیتی ڈوب گئی یا جل گئی یا سردی اور لو سے جاتی رہی تو ان سب صورتوں میں عشر ساقط ہے جب کہ کل جاتی رہی اور اگر کچھ باقی ہے  تو اس باقی کا عشر لیں گے اور اگر جانور کھا گئے تو عشر ساقط نہیں اور عشر ساقط ہونے کیلئے یہ بھی شرط ہے کہ اس کے بعد اس سال کے اندر دوسری زراعت تیار نہ ہوسکے اور یہ بھی شرط ہے کہ توڑنے یا کاٹنے سے پہلے ہلاک ہو ورنہ ساقط نہیں۔

 📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار، کتاب الزکواة ، باب العشر 3/323

مرتب:✍  
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* 
عشرکےاحکام━❰・ *پوسٹ نمبر 19* ・❱━ Reviewed by میاں محمد شاہد شریف on جولائی 18, 2024 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.