🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ پوسٹ نمبر 213 ・❱━━━
امامت و جماعت کے مسائل:
(4) امامت کا حق دار:
امامت کا صحیح حق دار وہی ہے جو نماز اور اس کے متعلقہ مسائل سے زیادہ واقفیت رکھتا ہو، قرآنِ کریم صحیح پڑھتا ہو، دین دار ہو اور کبائر سے اجتناب کرتا ہو۔
(5) قادیانی/مرزائی کی امامت:
مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی ماننے والے بلاتردد کافر و مرتد اور زندیق ہیں،ان کی امامت قطعاً جائز نہیں۔
(6) منکرینِ حدیث کی امامت:
علماء کرام نے فرقہ منکرینِ حدیث کو بھی دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا ہے، ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔
(7) شیعہ کی امامت:
جس شیعہ کا عقیدہ تحریفِ قرآن ہو یا اللہ تعالیٰ کے بارے میں عقیدہ بدا رکھتا ہو، یا حضرات شیخین رضی اللہ عنھما کی تکفیر کا قائل ہو یا حضرت عائشہ صدیقہ مطہرہ پر تہمتِ زنا لگاتا ہو یا اماموں کو انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل سمجھتا ہو تو ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اس کے پیچھے نماز جائز نہیں۔
📚حوالہ:
(1) ھندیه:1/83
(2) طحطاوی علی المراقی:163
(3) درمختار مع الشامی بیروت:2/251
(4) فتاوی دارالعلوم دیوبند 3/310
(5) جواہرالفقہ:1/60
(6) کتاب المسائل 1/406:407
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━