🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 191* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(81) استسقاء کی خاص دعا:*
استسقاء کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے دعا کے متعدد کلمات ثابت ہیں، جن میں سے درج ذیل کلمات یاد رکھنےکے قابل ہے؛ "اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثاً مُغِیْثاً ھَنِیْاً مَرِیئاً مُرِیعاً طَبَقاً غَدَقاً عَاجِلاً غَیْرَ رَائث نَافِعاً غَیْرَ ضَارٍّ"
ترجمہ : اے اللہ ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب فرمائیے جو مصیبت دفع کرنے والی، اور ظاہری و باطنی طور پر سودمند ہو، اور سرسبزی و شادابی لانے کا ذریعہ ہو، اور خوب جل تھل کرنے والی ہو، اس کا نفع جلد ظاہر ہو، تاخیر نہ ہو،اور جو ہراعتبار سے نفع بخش ہو، اس میں نقصان کا کوئی پہلو نہ ہو۔
*(82) نمازِ استخارہ:*
جب کسی شخص کو کوئی اہم معاملہ درپیش ہو اور وہ یہ طے نہ کرپا رہا ہو کہ اس کو اختیار کرنا بہتر رہے گا یا نہیں؟ تو اسے چاہیے کہ استخارہ کرے۔ استخارہ کے معنی خیر طلب کرنے کے آتے ہیں، یعنی اپنے معاملہ میں اللہ تعالی سے خیر اور بھلائی کی دعا کرے۔ اور اس کا طریقہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ بتلایا ہے کہ دو رکعت نفل نماز پڑھی جائے، اس کے بعد پوری توجہ کے ساتھ یہ دعا پڑھے۔
(جاری ہے)
📚حوالہ:
(1) طحطاوی علی المراقی اشرفی:552
(2) حلبی کبیر 428
(3) کتاب المسائل:1/509
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━