░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 177 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 177* ・❱━━━
          *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(55) صلاۃ التسبیح کا طریقہ* 
(۲) دوسرا طریقہ حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے مروی ہے اس کی ترتیب یہ ہے کہ پہلی رکعت میں ثناء پڑھنے کے بعد سوره فاتحہ سے پہلے 15/مرتبہ " سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر"  کہے جائیں گے، اس کے بعد سوره فاتحہ اور سورت ملائی جائے گی، اور بعد ازاں رکوع میں جانے سے قبل 10/ مرتبہ مذکورہ کلمات پڑھے جائیں گے، اس طرح قیام کی حالت میں تسبیحات کی مقدار25 ہوجائے گی، پھر وہی ترتیب رہے گی جو پہلے طریقہ میں گزری، البتہ دوسرے سجدہ سے اٹھ کر تسبیحات کی مقدار 300  پوری ہوجائے گی۔
*فائدہ اولی* : اس دوسرے طریقے میں چوں کہ جلسہ استراحت (پہلی اور تیسری رکعت کے بعد قیام سے پہلے کچھ دیر بیٹھنے )کی ضرورت نہیں رہتی، اس لیے بعض فقہاء احناف نے اس طریقے کو راجح قرار دینے کی کوشش فرمائی ہے، لیکن معتدل رائے یہ ہے کہ صلاۃ التسبیح ایک مخصوص نماز ہے، اس لیے اس کا ثبوت جس ترتیب پر ہے اسی پر اسے برقرار رکھنا چاہیے اور حسبِ موقع ترجیح دیئے بغیر کبھی پہلے طریقہ اور کبھی دوسرے طریقہ کے مطابق اس نماز کو پڑھ لینا چاہئے۔
 *فائدہ ثانیہ* بعض روایات میں تیسرے کلمہ کے ساتھ "ولا حول ولا قوۃ آلا با اللّٰه العلی العظیم کا بھی ذکر ہے اس لیے موقع ہو تو اسے بھی بڑھا لیا کریں، تو اچھاہے۔
      
📚حوالہ:
(1) ترمذی شریف مع العرف الشذی 1/109
(2) شامی زکریا:2/471
(4) کتاب المسائل:1/500
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی