‼️ *جمعہ کے دن سورۃ الکہف تلاوت کرنے کی فضیلت


 ‼️ *جمعہ کے دن سورۃ الکہف تلاوت کرنے کی فضیلت:*


متعدد احادیث مبارکہ سے جمعہ کے دن سورۃ الکہف تلاوت کرنے کی بڑی فضیلت آئی ہے، ذیل میں اس حوالے سے چند احادیث مبارکہ ذکر کی جارہی ہیں:
1️⃣ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جس شخص نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کی تو اس کے لیے (اس جمعہ سے اگلے جمعے تک) دونوں جمعوں کے درمیان نور روشن کردیا جائے گا۔
☀ فيض القدير شرح الجامع الصغير:
11416- مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ فِي يَوْمِ الجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهُ مِنَ النُّورِ مَا بَيْنَ الجُمُعَتَيْنِ (ك هق) عن أبي سعيد.
(ك) في التفسير من حديث نعيم بن هشام عن هشيم عن أبي هاشم عن أبي مجلز عن قيس بن عبادة عن أبي سعيد (هق عن أبي سعيد) الخدري قال الحاكم: صحيح، فرده الذهبي فقال: قلت: نعيم ذو مناكير. وقال ابن حجر في «تخريج الأذكار»: حديث حسن، قال: وهو أقوى ما ورد في سورة الكهف. (حرف الميم)
☀ التَّنويرُ شَرْحُ الجَامِع الصَّغِيرِ:
8910- (من قرأ سورة الكهف في يوم الجمعة أضاء له من النور) الذي يقذفه الله في قلبه أو في بصره أو بصيرته أو في كل أحواله، أو نور يصعد له مع أعماله إلى السماء، أو تشاهده الملائكة، أو يسطع له في الجنة زيادة على غيره (ما بين الجمعتين) الأسبوع كله. (ك هق عن أبي سعيد) رمز المصنف لصحته، وقال الحاكم: صحيح، ورده الذهبي، وقال: نعيم منكر، يريد ابن حماد أحد رواته، وقال ابن حجر في «تخريج أحاديث الأذكار»: حديث حسن، وهو أقوى ما ورد في سورة الكهف. (حرف الميم)

اس حدیث میں نور روشن اور عطا ہونے کے متعدد معانی بیان کیے گئے ہیں کہ: اللہ تعالیٰ اس کا دل منور کردے گا یا اس کو نورِ بصیرت عطا کردے گا جس کی وجہ سے راہِ ہدایت پر استقامت آسان ہوجائے گی یا اس کو ایسا نورِ بصیرت عطا کردے گا جس کی برکت سے وہ دجالی فتنوں کو پہچان پائے گا اور ان سے محفوظ رہے گا۔
2️⃣ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جس شخص نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کی تو اس شخص سے لے کر بیت اللہ تک اس کے لیے نور روشن کردیا جائے گا۔‘‘
☀ التيسير بشرح الجامع الصغير:
(من قَرَأَ سُورَة الْكَهْف يَوْم الْجُمُعَة أَضَاء لَهُ من النُّور مَا بَينه وَبَين الْبَيْت الْعَتِيق) وَفِي رِوَايَة بدل «يَوْم الْجُمُعَة» لَيْلَة الْجُمُعَة، وَجمع بِأَن المُرَاد الْيَوْم بليلته وَاللَّيْلَة بيومها (هَب عَن أبي سعيد) وإسناده حسن. (حرف الميم)
☀ التَّنويرُ شَرْحُ الجَامِع الصَّغِيرِ:
8913- (من قرأ سورة الكهف يوم الجمعة) قال الحافظ ابن حجر: وقع في رواية: «يوم الجمعة»، وفي روايات: «ليلة الجمعة»، والجمع بينهما بأن المراد: اليوم بليلته والليلة بيومها، وأما رواية أبي الشيخ الذي فيه الجمع بينهما فضعيف جدًّا (أضاء له من النور ما بينه وبين البيت العتيق) هو الكعبة، وهذه الإضاءة يحتمل أنها في الدنيا يحفه النور هذه المسافة ويكون علامة للملائكة على قبول عمله ويدفع عنه الشياطين وقد كان ﷺ يسأل الله أن يجعل له نورًا من جميع جهاته بل وفي سمعه وبصره وشعره وبشره. ويحتمل أنه نور يكون لبصيرته يهتدي به إلى الحق ويحتمل غير ذلكَ والله أعلم بمراد رسوله. .... (هب عن أبي سعيد) رمز المصنف لحسنه وهو تابع فيه للحافظ ابن حجر، قال ابن حجر: وفي الباب عن علي وزيد بن خالد وعائشة وابن عباس وابن عمر وغيرهم بأسانيد ضعيفة. (حرف الميم)
اس حدیث میں نور روشن اور عطا ہونے کے متعدد معانی بیان کیے گئے ہیں کہ: اللہ تعالیٰ اس کے اور بیت اللہ کے درمیان ایک نور کا رشتہ اور تعلق پیدا کردے گا جس سے برکت سے اس کے نیک اعمال قبول ہوں گے اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا، یا اس کو نورِ بصیرت عطا کردے گا جس کی وجہ سے راہِ ہدایت پر استقامت آسان ہوجائے گی۔
3️⃣ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جس شخص نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کی تو وہ دجال کے تسلط اور فتنے سے محفوظ رہے گا۔‘‘
☀ شعب الإيمان:
2776- أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنِ قَتَادَةَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ: حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمَدِينِيِّ: حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَدْرَكَ الدَّجَّالَ لَمْ يُسَلَّطْ عَلَيْهِ، -أَوْ قَالَ: لَمْ يَضُرُّهُ- وَمَنْ قَرَأَ خَاتِمَةَ سُورَةِ الْكَهْفِ أَضَاءَ لَهُ نُورًا مِنْ حَيْثُ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَكَّةَ».
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَدْ رُوِّينَا فِي كِتَابِ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ مِنْ حَدِيثِ هُشَيْمٍ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا.
اس حدیث کے حوالے سے یہ سوال پیدا ہوسکتا ہے کہ جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کرنے سے دجالی فتنوں سے حفاظت کے مابین تعلق اور ربط کیا ہے؟ تو اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ اس حوالے سے متعدد آرا ہیں، چنانچہ ایک رائے یہ ہے کہ یہ اس سورت کی خاصیت اور تأثیر ہے کہ اس کی تلاوت کی برکت سے دجالی فتنے سے حفاظت ہوجاتی ہے، یعنی ان دونوں کے مابین کوئی معنوی ربط اور تعلق تلاش کرنے کی حاجت نہیں۔ بعض حضرات نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے اصحابِ کہف کی حفاظت فرمائی تو اسی طرح اللہ تعالیٰ سورۃ الکہف کی تلاوت کرنے والوں کی بھی حفاظت کرے گا، یوں کسی درجے میں دونوں کے مابین ایک ربط اور تعلق سامنے آجاتا ہے۔ جبکہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ سورۃ الکہف کی برکت سے دجالی فتنوں سے حفاظت کے مابین ایک معنوی ربط اور تعلق بھی موجود ہے کہ سورتِ کہف کے مضامین سمجھنے اور انھیں پیشِ نظر رکھنے سے بھی ایسی راہنمائی اور قوت حاصل ہوجاتی ہے کہ جس کی وجہ سے آدمی دجالی فتنوں کے فریب کا شکار نہیں ہوتا۔ اس کی مزید تفصیل کے لیے بندہ کا رسالہ ’’سورۃ الکہف اور دجالی فتنے سے حفاظت کا باہمی ربط وتعلق‘‘ ملاحظہ فرمائیں۔
☀ مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:
2126- (وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَهْفِ عُصِمَ) أَيْ حُفِظَ (مِنَ الدَّجَّالِ) أَيْ مِنْ شَرِّهِ، وَفِي رِوَايَةٍ: مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، قَالَ الطِّيبِيُّ: كَمَا أَنَّ أُولَئِكَ الْفِتْيَةَ عُصِمُوا مِنْ ذَلِكَ الْجَبَّارِ كَذَلِكَ يَعْصِمُ اللهُ الْقَارِئَ مِنَ الْجَبَّارِينَ، وَقِيلَ: سَبَبُ ذَلِكَ مَا فِيهَا مِنَ الْعَجَائِبِ وَالْآيَاتِ، فَمَنْ تَدَبَّرَهَا لَا يُفْتَتَنُ بِالدَّجَّالِ، وَلَا مَنْعَ مِنَ الْجَمْعِ وَهُوَ الْأَظْهَرُ بِالْخُصُوصِ، وَاللَّامُ لِلْعَهْدِ وَهُوَ الَّذِي يَخْرُجُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ وَيَدَّعِي الْأُلُوهِيَّةَ لِخَوَارِقَ تَظْهَرُ عَلَى يَدَيْهِ كَقَوْلِهِ لِلسَّمَاءِ: أَمْطِرِي فَتُمْطِرُ لِوَقْتِهَا وَلِلْأَرْضِ: انْبِتِي فَتُنْبِتُ لِوَقْتِهَا زِيَادَةً فِي الْفِتْنَةِ، وَلِذَلِكَ لَمْ تُوجَدْ فِتْنَةٌ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَعْظَمُ مِنْ فِتْنَتِهِ، وَمَا أَرْسَلَ اللهُ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا حَذَّرَهُ قَوْمَهُ، وَكَانَ السَّلَفُ يُعَلِّمُونَ حَدِيثَهُ الْأَوْلَادَ فِي الْمَكَاتِبِ.
(كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ)

📿 *فوائد:*
1️⃣ مذکورہ تمام روایات معتبر ہیں اور ایک دوسرے کی تقویت کا باعث بھی ہیں، جیسا کہ ماقبل کی عبارات سے بھی واضح ہے۔
2️⃣ سورۃ الکہف کی تلاوت خواہ جمعہ کے دن کی جائے یا جمعہ کی رات کو مغرب کے بعد سے صبح صادق تک کسی وقت کی جائے؛ بہر دو صورت یہ فضیلت حاصل ہوسکے گی ان شاء اللہ، جیسا کہ ماقبل کی بعض عبارات سے بھی واضح ہے۔
3️⃣ جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کرنے کی اس قدر فضیلت اور اہمیت کے باوجود بھی اس کا اہتمام نہ کرنا بڑی محرومی کی بات ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس کی تلاوت کا اہتمام کرے تاکہ اس کے فضائل، فوائد اور برکات حاصل ہوسکیں۔

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی