░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 160 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 160* ・❱━━━
        *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(16) سنت پڑھتے ہوئے ظہر کی جماعت یا خطبہ جمعہ شروع ہوجائے* 
اگر جماعتِ ظہر یا خطبہ جمعہ کا وقت قریب ہو تو سنت کی نیت نہیں باندھنی چاہئے، بلکہ اس کو موخر کر دینا چاہیے ، لیکن اگر سنت پڑھنی شروع کی اور درمیان ہی میں نماز یا خطبہ شروع ہوگیا تو کیا کرے؟ اس بارے میں تفصیل یہ ہے:
(۱) اگر قعدہ اولی سے پہلے جماعت شروع ہوگئی تو قعدہ اولی ہی پر سلام پھیر دے اور جماعت میں شامل ہوجائے اور نماز کے بعد وہ چار رکعت سنتِ موکدہ دوبارہ پڑھے۔
(۲) دوسری صورت یہ ہے کہ جماعت اس وقت شروع ہوئی جب کہ سنت پڑھنے والا شخص سنت کی تیسری رکعت کا سجدہ کرچکا تھا، تو اب اسے چاہیے کہ چوتھی رکعت پوری کرکے ہی سلام پھیرے۔
(۳) تیسری صورت یہ ہے کہ قعدہ اولی کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا، مگر ابھی سجدہ نہیں کیاتھا کہ جماعت شروع ہوگئی یا امام نے خطبے کا آغاز کردیا، تو اس بارے میں مشائخِ حنفیہ کا اختلاف ہے،بعض مشائخ کی رائے یہ ہے کہ ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ قعدہ اولی کی طرف لوٹ آئے اور دو رکعت ہی پر سلام پھیر دے (اور سجدہ سہو بھی کرے) جب کہ دیگر مشائخ کا قول یہ ہے کہ اس صورت میں اس شخص کو مختصراً قرآت کے ساتھ سنت کی چار رکعات پوری کرنی چاہئیں، دلیل  کے اعتبار سے اسی قول کو مضبوط کہا گیاہے۔

📚حوالہ:
(1) مستفاد امدادالفتاوی:1/465
(2) فتاوی شامی زکریا 2/507
(3) المحیط البرھانی 2/464
(4) نجم الفتاوی 2/406
(5)  کتاب المسائل:1/487
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی