░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 115 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 115* ・❱━━━
        *نماز کے آداب اور مستحبات:*
        *ادب اور مستحب کی شرعی حیثیت*
اصطلاحِ شریعت میں جس عمل پر ادب اورمستحب کا اطلاق کیا جاتا ہے اس کی حیثیت یہ ہے کہ اگر اسے اختیار کیا جائے تو ثواب ملے گا اور اگر عمل نہ کیا جائے تو کوئی گناہ نہ ہوگا۔
اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ کسی مستحب امر پر اس قدر اصرار کرنا کہ اس کے نہ کرنے والے پر طعن وتشنیع کی نوبت آجائے، یہ قطعاً جائز نہیں ہے اور اگر کسی جگہ مستحب کو ایسی مبالغہ آمیز حیثیت دی جانے لگے تو پھر عارض کی وجہ سے وہ مستحب، مستحب نہ رہے گا؛ بلکہ قابلِ ترک ہو جائے گا، تاکہ شریعت کے درجات کا بھرپور تحفظ کیا جاسکے، اس سلسلہ میں ہمیں بہترین رہنمائی سیدنا حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس ارشاد سے ملتی ہے کہ آپ نے فرمایا: " کوئی شخص اپنے عمل میں شیطان کا حصہ نہ رکھے اور یہ نہ سمجھے کہ اس پر نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھنا ہی ضروری ہے،  اس لیے کہ میں نے خود آپ علیہ السلام کو بائیں جانب بیٹھتے ہوئے دیکھا ہے۔" یعنی دائیں طرف رخ کرنا گوکہ مستحب ہے مگر اس پر اصرار کرنا گویا کہ شیطان کو اپنے عمل میں شریک کرنا ہے۔
          *آداب و مستحبات اور عوام کی بے اعتدالی*
موجودہ دور میں مستحبات کے سلسلہ میں بے اعتدالی عام ہے، کہیں تو مستحبات کا بالکل اہتمام نہیں، اور کہیں اس قدر اہتمام ہے کہ مستحب کو واجب سےبھی اوپر کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ مثلاً جمعہ کے خطبہ میں خطیب کے لیے عصا ہاتھ میں لینے کو فقہاء نے مستحب اور مندوب قرار دیا ہے لیکن بعض علاقوں میں اس استحباب پر اتنی سختی سے عمل ہے کہ ہاتھ میں عصا لینے کو جمعہ کے لوازم میں شامل کرلیا گیا ہے، کچھ اس طرح کی بات اقامت میں "حی علی الفلاح " کہنے پر جماعت کے لیے کھڑے ہونے کے مسئلہ میں پائی جاتی ہے ، فقہاء نے اسے محض مستحب قرار دیا ہے ،لیکن اب ایک خاص گروہ نے اسے اپنا "رجسٹرڈ نشان" بنالیا ہے اور اس پر اس قدر شدت سے عمل ہے کہ اگر کوئی بے چارہ ان کی مساجد میں اس مستحب کے خلاف کرے تو اس کو ہدفِ ملامت بننا پڑتا ہے، یہ بات انصاف کے بالکل خلاف ہے۔ مستحب پر عمل کرنا ہے تو اس کو مستحب کے درجہ میں رکھ کر عمل کرنا چاہیے، جس کا تقاضا یہ ہے کہ اس پر عمل نہ کرنے والے کو ملامت نہ کی جائے۔

📚حوالہ:
• الدرالمختار مع ردالمحتار 2/154 بیروت
• مسلم شریف 1/247 رقم:707
• کتاب المسائل 1/345
• ماخوذ از کتاب المسائل مع ترمیم 1/346
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی