🌻 *صحابہ کے نام کے ساتھ ’’رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمَا‘‘ لکھنا*
📿 *حضرات صحابہ کے نام کے ساتھ ’’رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمَا‘‘ لکھنا:*
ایک صحابی کا نام لکھتے یا بولتے وقت اس کے ساتھ’’رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ‘‘ لگاتے ہیں جیسا کہ اس سے تقریبًا سبھی واقف ہیں، البتہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے جن حضرات کے والد اور بیٹا دونوں ہی صحابی ہیں تو ان دونوں حضرات کا نام لکھتے یا بولتے وقت اس کے بعد ’’رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمَا‘‘ لگاتے ہیں یعنی تثنیہ کے صیغے کے ساتھ۔ اور صحابہ کرام میں ایسے کئی سارے حضرات ہیں جن کے والد اور بیٹا دونوں صحابی ہیں، ذیل میں ان میں سے 25 صحابہ کرام کے نام ذکر کیے جاتے ہیں:
▪️أبو بكر صديق عبد اللّٰه بن أبو قحافة عثمان رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا.
▪️عبد اللّٰه بن عُمر رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️جابر بن عبد اللّٰه رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عبد اللّٰه بن عباس رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️جابر بن سَمُرَة رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️بَرَاء بن عازِب رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عِمران بن حُصَين رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️حَسن بن علي رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️حُسين بن علي رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️نعمان بن بَشير رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️شَدَّاد بن أَوْس رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عبد اللّٰه بن عَمْرو رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️مُعَاوِيَة بن أَبو سُفْيَان رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️سَهْل بن سَعد الساعدي رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️مُسَيّب بن حَزْن رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️هِشَام بن حَكيم رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️أُسَامة بن زيد رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عَبد اللّٰه بن زُبير رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عبد اللّٰه بن السَّائب رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️سَلَمَة بن نُعَيْم الأشجعي رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️أُسَيْد بن ظُهَيْرٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️مِسْوَر بن مَخْرَمَة رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عَبْد اللّٰه بن بُسرٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عَبْد الرَّحمن بن أَبو بَكْرٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
▪️عَبد الرَّحمن بْن صَفْوَانَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
بندہ نے اس کی تحقیق کے لیے ’’الکاشف للذہبی، تذہیب الکمال، سیر اعلام النبلاء اور تقریب التہذیب‘‘ اور دیگر کتب کو بنیاد بنایا ہے۔
⬅️ *وضاحت:* صحابہ کرام کے ناموں کے بعد تثنیہ کا صیغہ یعنی ’’رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمَا‘‘ استعمال کرنا والد اور بیٹے دونوں کے صحابی ہونے کے ساتھ خاص نہیں بلکہ یہ ہر اُس مقام میں استعمال ہوتا ہے جہاں دو صحابہ یا صحابیات ہوں، خواہ وہ باپ بیٹا ہوں، ماں بیٹی ہوں، باپ بیٹی ہوں، ماں بیٹا ہوں یا کوئی اور صورت۔
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی