🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 93 ・❱━━━
جن صورتوں میں نماز توڑنا جائز ہے:
6. ماں، باپ، دادا، دادی، نانا، نانی کسی مصیبت کی وجہ سے پکاریں تو فرض نماز توڑنا واجب ہے، اگر کسی ضرورت کے لئے نہیں پکارا، یوں ہی پکارا ہے تو فرض نماز توڑنا درست نہیں۔
7. اگر نفل یا سنت پڑھتے ہوئے باپ، ماں، دادا، دادی، نانا، نانی پکاریں لیکن یہ ان کو معلوم نہیں کہ فلاں نماز پڑھ رہا ہے تو ایسے وقت بھی نماز کو توڑ کر ان کی بات کا جواب دینا واجب ہے، چاہے کسی مصیبت سے پکاریں یا بلا ضرورت پکاریں ، دونوں کا حکم یکساں ہے ، اور اگر ان کو معلوم ہو کہ نماز پڑھ رہا ہے، پھر بھی پکاریں تو نماز نہ توڑے ، لیکن اگر کسی ضرورت سے پکاریں اور ان کو تکلیف ہونے کا ڈر ہو تو نماز توڑ دے۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/200
* تسہیل بہشتی زیور 1/307
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━